ملتان: ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

ملتان میں معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کےدوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا، جس میں گلوکار ابرار الحق پرفارم کر رہے تھے۔

اس دوران کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئے، جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جس کے بعد انتظامیہ نےپولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا اور لائٹیں بند کرد ی گئیں۔

دوسری جانب جھگڑے کےبعد ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے