ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی

ڈی آئی خان: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل سرفرار، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں۔

دوسری جانب زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواز اور 2 راہگیر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے