لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو کمر میں درد کی شکایت

لاہور: جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو کمر میں درد کی شکایت ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی نگہداشت جاری ہے۔

جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے بتایا کہ آج نوازشریف کی ایکو کی جائے گی، اسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر نواز شریف کوایم آر آئی کےجنرل اسپتال لے جایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت کی ہے جس کے لیے انہیں دوائیں دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے