12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کی انٹرنشپ کیلئے منتخب

کراچی: پاکستان کی ایک اور ہونہار اور باصلاحیت طالبہ 12 سالہ رادیہ عامر نے امریکی خلائی ادارے ناسا میں اپنی جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کردیا۔

12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کا تعلق کراچی سے ہے جنہیں ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرنشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ’12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا کی ایک ہفتے کی انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ انٹرن شپ پروگرام میں مستقبل میں خلاءباز بننے کی تربیت حاصل کرسکیں گی۔

ناسا نے رادیہ عامر کو مختلف ممالک کے 25 طلباء کے گروپ کے ساتھ منتخب کیا ہے۔

رادیہ عامر برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جنہیں بچپن سے ہی خلاء میں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا۔

وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے 16 فروری کو کراچی سے ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کے لیے روانہ ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے