چیئرمین نیب نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبدالصمد کو 18 فروری کو اسلام آباد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ریکارڈ اور مبینہ الزامات کی تفصیلات سمیت پیش کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ڈاکٹر عبدالصمد کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے اور آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالصمد کو گرفتار کیا جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے شکوہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کی شکایت پر ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے