نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے 80 پیسے مہنگی کردی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے 94 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7 ارب 76کروڑ یونٹ رہی اور بجلی کی پیداوار میں فی یونٹ فیول لاگت 7روپے 69 پیسے رہی جب کہ جنوری کیلئے بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے تھا۔

نیپرا حکام نے سوال اٹھایا کہ ایل این جی کی بجائے پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر زیادہ کیوں چلایا جا رہا ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری بتائے کہ فرنس آئل کا استعمال زیادہ کیوں ہے اور وجہ بتائی جائے پاور پلانٹس کو ایل این جی فراہمی میں کیا مسائل ہیں۔

نیپرا نے سماعت کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے