نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور اس میں اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوا میں بتایا گیا کہ آغا سراج درانی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا ہے جس کے تھوڑی دیر بعد ہی انہیں نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے