ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 78 افراد ہلاک

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 78 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کے گنجان آباد علاقے ‘پرانا ڈھاکہ’ میں قائم قدیم رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 78 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فائر کنٹرول روم حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں کیمیکل کے گودام بھی تھے جس کی وجہ سے آگ نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ 200 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث 41 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اکتالیس زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: بشکریہ الجزیرہ
25 سے زائد سوختہ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی جب کہ جن افراد کی شناخت ہوئی ہے ان کی تفصیلات اسپتال میں آویزاں کردی گئی ہے۔

فائر سروس چیف علی احمد نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عمارت میں گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ لگی جس نے کیمکیل کے گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے نہ صرف عمارت کی بالائی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ گراؤنڈ پر موجود دکانوں اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے راکھ کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے