جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جماعت دعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جو 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، حساس اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے