جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

ناقص طیاروں اور غیر معیاری تربیت کے باعث ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارت کے 5 جنگی جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کو جواز بنا کر پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن تین ہفتوں کے دوران 5 لڑاکا طیاروں کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پول کھول دیا ہے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق جنگی جہاروں کے حادثات میں تین بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے سابق حکام نے ہندو انتہا پسند حکومت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غیر معیاری تربیت یافتہ پائلٹس کے ساتھ پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو بھی مودی سرکار کو پاکستان کے خلاف کارروائی سے گریز کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کی بات کرنے والے یاد رکھیں کہ پاکستان کوئی مذاق نہیں بلکہ نیوکلیئر طاقت ہے، اگر کوئی کارروائی کی گئی تو بھرپور جوابی ردعمل سامنے آئے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے