کراچی کیلئے خوشخبری، حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے اوپر آگئی

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے اوپر آگئی۔

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 295 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کے موجودہ ذخیرہ سے کراچی کے ضلع غربی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

بلوچستان میں موجود حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ جہاں سے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

جمعرات کے روز تک پانی کی سطح میں 17 فٹ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایریگیشن حکام کے مطابق ڈیم میں سیلابی ریلے داخل ہو رہے ہیں اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈیم کے مکمل بھر جانے کی صورت میں کراچی اور لسبیلہ کے علاقوں کو تین سال تک پانی کی فراہمی کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے ضلع ویسٹ کے علاقوں کو پانی کی فراہمی حب ڈیم سے ہوتی ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے بارشیں نہ ہونے کے سبب مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی تقریباً منقطع ہو چکی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے