وزیراعظم عمران خان کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں منعقد ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے