گرفتار بھارتی پائلٹ کا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی: پاک فوج نے پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 میں سے ایک پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔

بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے آج دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں 2 پائلٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے