ایشیا اور افریقہ کے صحافیوں کیلئے دس ماہ کے ایکسچینج پروگرام کا آغاز

بیجنگ ، چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی طرف ایشیا اور افریقہ کے صحافیوں کیلئے دس ماہ کے ایکسچینج پروگرام کا آغاز ، رواں سال پاکستان سے دو صحافی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے ، ایکسچینج پروگرام کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں جینگومن ڈپلومیٹک ریزیڈنشئل کمپائونڈ میں ہوئی ،

افتتاحی تقریب سے خطاب میں چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہوژن گویو نے ایکسچینج پروگرام کا تعارف کرانے کے بعد کہا کہ میڈیا مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب لانے میں کردار ادا کر سکتا ہے ، اس پروگرام کے دوران صحافیوں کو چین کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کرایا جائے گا جہاں انہیں چین اور چین کو لوگوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا ، افتتاحی تقریب میں مختلف ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی ۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے