بھارت میں دوران قید قتل کیے جانے والے شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے

بھارت نے جے پور کی جیل میں قید کے دوران تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے شہری شاکراللہ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کر دی۔

بھارتی شہر جے پور کی جیل میں مشتعل افراد نے پاکستانی شہری شاکر اللہ کو سنگسار کر کے جاں بحق کر دیا تھا۔

پاکستانی شہری شاکر اللہ کی میت علی الصبح واہگہ بارڈر پر پہنچائی گئی تھی، شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی، میت وصول کرنے کے لیے شاکراللہ کے فیملی ارکان بھی موجود تھے۔

شاکر اللہ کے بھائی شہزاد گلفام نے بتایا کہ 47 سالہ شاکراللہ ذہنی مریض تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شاکر اللہ شکر گڑھ کے نزدیک میلہ دیکھنے گیا تھا اور 2003 میں غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے