فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

گزشتہ روز محمد عامر نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ والدہ کی طبیعت خراب ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں، دعاؤں کی ضرورت ہے۔

بعدازاں ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات نے محمد عامر سے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر کی دعا کی۔

کپتان سرفراز نے تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’اللہ آپ سب لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور آپ کی امی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے