منی لانڈرنگ کیس: زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا ‘اسلم مسعود کہاں ہیں’ جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ راستے میں ہیں آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے، وہ 7 مارچ تک کے راہداری ریمانڈ پر ہیں۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔

یاد رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں جن پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جب کہ مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں۔

مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جب کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے