دنیا کی مہنگی ترین کار متعارف، چند لمحے میں ہی فروخت

گاڑیاں بنانے والی نامور فرانسیسی کمپنی ‘بوگاٹی’ نے دنیا کی مہنگی ترین کار متعارف کرادی جو چند لمحے میں ہی فروخت ہوگئی۔

بوگاٹی کی جانب سے ‘لا وائٹور نوائر’ نامی کار جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی جسے متعارف کرانے کے فوری بعد ہی خرید لیا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

لا وائٹور نوائر کی قیمت 19 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔

16 سیلنڈر انجن کی حامل 2 دروازوں والی سیاہ بوگاٹی کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے جسے کمپنی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘لا وائٹور نوائر’ دنیا کی مہنگی ترین کار ہے تاہم کمپنی نے خریدار کی شناخت نہ بتاتے ہوئے کہا کہ بوگاٹی برانڈ سے خاص لگاؤ رکھنے والے شخص نے ان کی جدید کار خریدی ہے۔

لا وائٹور نوائر کا ڈیزائن 1930 میں پیش کردہ 57 ایس سی ایٹلانٹک کے مشابہ ہے۔

کاروں کی قدر پر نظر رکھنے والی کمپنی ‘ہیگرٹی انشورنس’ کے مطابق لا وائٹور نوائر دنیا کی قیمتی گاڑیوں میں سے ایک ہے جس کی مالیت 50 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے