پاکستان میں پی ایس ایل میلہ سجنے کو تیار، 38 غیر ملکی کرکٹرز کراچی آرہے ہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھ میچز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے، سیکیورٹی اداروں نے اسٹیڈیم اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی شہر قائد آمد شروع ہوگئی ہے ۔ملک کے سب سے بڑے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کرکٹ کے بخار نے کرکٹ کے دیوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

کراچی کے تین بڑے ہوٹلوں میں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور دیگر مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے کمرے بک کرائے گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے کئی غیر ملکی کھلاڑی اور کوچ مکی آرتھرکراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر غیر ملکی جمعے کو پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے 8 میچوں میں شرکت کیلئے 6 ٹیموں کے 38 غیر ملکی کرکٹرز کراچی آرہے ہیں۔ سپورٹ اسٹاف، براڈ کاسٹرز، کمنٹیٹرز اور پی سی بی مہمانوں سمیت تقریباً 100 سے زائد غیر ملکی پی ایس ایل میچوں کیلئے آرہے ہیں۔

کمنٹیٹرز میں جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جونٹی رھوڈز، نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ایلن ویلکنز شامل ہیں۔

طویل عرصے بعد اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی ایک ساتھ کسی کرکٹ ایونٹ کیلئے کراچی آرہے ہیں۔

غیر ملکی کرکٹرز کی فہرست کے مطابق جمعرات کی شب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے علاوہ کھلاڑی کولن منرو، کولن انگرم، سکندر رضا، بین ڈک، لیم لیونگ اسٹون، ایرون سمرز اور روی بوپارا شامل ہیں۔

دیگر غیر ملکیوں میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں اینٹون ڈیوسچ، ہرڈس ولیون، سندیپ لما چن، رکی ویسلز اور ریان ٹین ڈیسکوٹے، پشاور زلمی میں ڈیرن سیمی، کیرون پولارڈ، لائم ڈائی سن، ٹائمل ملز، لینڈل سمنز، وائن میڈسن اور آندرے فلیچر شامل ہیں۔

اسلام آباد میں لیوک رونچی، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، وائن پارنیل، چیڈک والٹن اور کیمرون ڈیل پورٹ شامل ہیں۔ کوئٹہ میں شین واٹسن، ڈیوائن براوو، رائیلی روسو، میکس والر، ہیری گیرنی، ڈیوائن اسمتھ، فواد احمد جبکہ ملتان سلطانز میں ڈین کرسچین، جیمز وینس، کرس گرین، لوری اونز اور جانسن چارلس شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے