وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سندھ کے پسماندہ ترین ضلع تھرپارکر میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کریں گے اور ان کی جانب سے تھر کے باسیوں کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر ترقیاتی پیکج میں پانی کے لیے خطیر رقم شامل ہوگی اور ترقیاتی پیکج کے تحت ضلع میں مختلف ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے