پاکستانی فضائی حدود کی بندش 11 مارچ تک برقرار رہے گی: سی اے اے

اسلام آباد: پاکستان سےگزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔

سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی، شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

نوٹم میں آگاہ کیا گیا ہےکہ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ائیرپورٹس بھی 11مارچ تک بند رہیں گے، پاکستان آنے اور جانے کے لیے مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیاجاسکتاہے۔

نوٹم کےمطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے، ترال، ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے