پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیاء پیسفک گروپ کے مذاکرات 26 سے 28 مارچ تک اسلام آباد میں ہوں گے۔
ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسفک گروپ کا 9 رکنی وفد پاکستان سے مذاکرات کرے گا، وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کریں گے۔
ایشیاء پیسفیک گروپ کا وفد وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں دوسری میوچل ایوالیوایشن رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وفد مطمئن نہ ہونے پر پاکستان کو آئی سی آر جی کا نیا ایکشن پلان دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان نے پہلی رپورٹ میں مجموعی ریٹنگ میں بہتری کی سفارش کی تھی لیکن ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری نہیں کی۔
پاکستان نے پہلی میوچل ایوالیوایشن رپورٹ پر 22جنوری 2019کو جواب دیا تھا جب کہ پاکستان کو دوسری میوچل ایوالیوایشن رپورٹ 27 فروری 2019 کو موصول ہوئی۔