نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہےکہ نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کرانے کی پیشکش کی ہے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نےکہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نوازشریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نوازشریف کی خرابیٔ صحت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے