راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائے گئے خصوصی ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو جاری کردیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیے گئے خصوصی ملی نغمے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور یوم پاکستان کی تقریب ’پاک ڈے پریڈ‘ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔
جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔