آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں بھارت کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

دہلی: آسٹریلیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھارت کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پانچویں میچ میں بھی چھائے رہے جنہیں بہترین کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

روہت شرما 56، بھونیشور کمار 46 اور کیدر جادیو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کپتان ویرات کوہلی 20، شیکر دھاون 12، ریشب پانت اور وجے شنکر 16،16 رنز بناسکے اور تین کھلاڑی دبل فیگر میں شامل نہ ہوسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنس، جیو رچرڈسن اور مارکس اسٹونس نے 2،2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے، کپتان ایرون فنچ 27، ہینڈسکوم 52۔ اسٹونس اور ٹیومر 20،20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے