سابق ممبراسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی

اسلام آباد: سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔

یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے