وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کابینہ کو قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا’ انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کا مجوزہ پلان بھی منظور کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دی اور فیصلہ کیا کہ اقلیتی ارکان کو ٹاسک فورس میں شامل کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کے تقرر، نجی ائیرلائنز اور چارٹرز کے لائسنسز میں توسیع سمیت ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے