نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی کوشش کرنے والے پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان گرفتار

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی قیادت کی نیب ہیڈکوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں نے نیب دفتر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو کارکنان مشتعل ہوئے جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150 سے 200 کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے جیالوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کارکنوں کو گاڑیوں میں اٹھا کر لے جارہی ہے، پُرامن کارکنوں کی گرفتاریاں فوری طور پر بند کی جائے، کارکنان اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی صدر آصف علی زرداری کو آج طلب کیا ہے جب کہ پارٹی قیادت کی آمد کے موقع پر ملک بھر سے کارکنان کو آنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے