سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے نواز شریف کا جیل میں بیان ریکارڈ کرلیا

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کرلیا۔

دو روز قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔

سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل پہنچی جس کی سربراہی آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ نے کی۔

جے آئی ٹی ارکان دو گھنٹے سے زائد جیل میں رہے جس کے دوران نواز شریف کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد جے آئی ٹی ارکان واپس روانہ ہوگئے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پس منظر:

یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے