سپر فلڈ کے بارے میں میڈیا کی خبریں غلط ہیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اس بار مون سون میں سپر فلڈ کا خدشہ ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے فلڈ کمیشن کے انکشاف کو مکمل رد کر دیا ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کہتے ہیں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں جو چھ ماہ پہلے سیلاب کی اطلاع دے۔۔

https://www.facebook.com/ibcurdu/videos/1389321817874877/?t=25

فیڈرل کمیشن کے چئیرمین نے کمیٹی برائے آبی وسائل نے کمیٹی میں بتایا کہ ملک میں ریکارڑ بارشوں برفباری اور موسم میں غیر معمولی تبدیلی کے باعث سپر فلڈ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر خالد محمود کہتے ہیں کہ دو ہزار چار پانچ میں نوے انچ برفباری ہوئی تھی جبکہ اس سال ساٹھ فٹ برف پڑی ہے۔ دو ہزار چار پانچ میں کوئی سیلاب نہیں آیا تھا۔ فلڈ کمیشن کو بےبنیاد خبریں دے کر عوام میں تشویش پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے