کراچی: حسن اسکوائر پر عمارت میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

کراچی: حسن اسکوائر کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں جان بچانے کی کوشش میں چھلانگ لگاکر ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب یونیورسٹی روڈ پر عمارت کی بالائی منزلوں میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کیے تاہم اس دوران ایک شخص نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی معاونت طلب کی گئی اور چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کےمطابق آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ چھلانگ لگاکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے اور بلڈنگ کو بھی مکمل طور پر خالی کرکے کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے