سراج الحق مسلسل دوسری بار جماعت اسلامی کے امیر منتخب

لاہور: سینیٹر سراج الحق مسلسل دوسری مدت کے لیے جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہو گئے۔

جماعت اسلامی کے چیف الیکشن کمشنر اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سراج الحق کو جماعت اسلامی نے دوبارہ امیر منتخب کر لیا ہے۔

اسد اللہ بھٹو نے بتایا کہ جماعت اسلامی میں 34 ہزار سے زائد مرد اور 4 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز ہیں اور سراج الحق کو ووٹوں کے ذریعے دوبارہ امیر منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کسی خاندان یا شخصیت کی نہیں بلکہ اسلامی جمہوری جماعت ہے۔

دوسری جانب سینیٹر سراج الحق کو جماعت اسلامی کا امیر منتخب ہونے کی خبر سعودی عرب میں ملی جس پر وہ آبدیدہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی میں ہر 5 سال بعد امارت کے لیے انتخابات ہوتے ہیں جس میں ملک بھر سے منتخب اراکین حصہ لیتے ہیں۔

2014 میں ہونے والے انتخابات میں سراج الحق پہلی بار امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے