کراچی: جمشید روڈ پر مکان میں آتشزدگی سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

کراچی: جمشید روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے ماں اور 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگے۔

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر تین ہٹی کے قریب ایک گھر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور گھر میں موجود خاتون اور بچوں کو گھر سے نکلنے کا موقع نہ ملا جس کے باعث وہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک کمسن لڑکی اور ایک کمسن لڑکا شامل ہیں، خاتون کی شناخت شمائلہ کے نام سے ہوئی جب کہ ان کے بچوں میں 8 سالہ انیسہ اور 7 سال کے سفیان شامل ہیں۔

بچوں کے دادا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گھر میں دھواں بھرنے سے آگ کا پتا چلا، جب آگ لگی تو گھر میں بہو اور 2 بچے موجود تھے، اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے دروازے توڑے، جب گھر میں داخل ہوئے تو بہو اور دونوں بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کا پتا چلنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جب کہ جاں بحق ماں اور بچوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،گزشتہ روز حسن اسکوائر پر ایک عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق ہوئے اور 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے