کراچی میں مولانا تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، 2 گارڈ جاں بحق

کراچی میں نیپا چورنگی اور نرسری میں 30 منٹ کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی پر پیش آیا، جس میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان ٹویوٹا کرولا کار ATF-908 پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مولانا شہاب اور ان کا ڈرائیور صنوبر خان جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی دارلعلوم کورنگی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک کالے رنگ کی ہنڈا سوک کار BKE-748 پر فائرنگ کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کار میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق دوسری گاڑی محمد تقی عثمانی کے نام ہر رجسٹرڈ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے