مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ ان میں سے اکثریت لیڈرز نہیں صرف آفس ہولڈرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈرز وہ ہوتے ہیں جن کا نظریہ ہوتا ہے اور وہ مورل ایشوز پر کھڑے ہوتے ہيں، لیکن بدقسمتی سے دیگر لیڈرز اسٹینڈ نہيں لیتے اور سب کو خوش کرتے ہيں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کوبدل کر رکھ دیا، ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں بڑی تبدیلی لائے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان پر ہر پاکستانی کو خوشی ہوئی، مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی ترقی میں مہاتیر محمد نے نمایاں کردار ادا کیا، 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے