سابق وزیراعظم نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نوازشریف نے شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود پارٹی کارکنان سے مصافحہ کیا۔

شریف میڈیکل کمپلیکس میں سابق وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نوازشریف کا طبی معائنہ کریں گے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم وہ اپنی ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے