کراچی میں دینی مدارس اور عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ نے یکم اپریل کو اپریل فول منانے کے بجائے اپریل کول منانے کا سلسلہ شروع کردیا . شہری گاڑیاں روک روک کر انہیں اس زبردست کام پر خراج تحسین پیش کرتے رہے . تفصیلات کے لیے دیکھئے کراچی سے محمد عبدالودود کی یہ ویڈیو رپورٹ
اس مہم میں کئی طالبات بھی شریک رہیں اور انہوں نے بھی پودے لگا کر اپریل فول کو اپریل کول میں بدل دیا . دیکھتے ہی دیکھتے جھوٹ پھیلانے کا تہوار سوشل میڈیا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ایک زبردست ایکٹیویٹی میں بدل گیا .