نیوزی لینڈ ورلڈکپ 2019 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کر کے نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

کین ویلیم سن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ کپتان کین ویلیمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے