لاہور: پنجاب حکومت نے وزرا اور اراکین اسمبلی کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ پول نے سمری تیار کرلی ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کا کیس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ کمیٹی سے منظوری کے بعد گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
جب کہ ٹرانسپورٹ پول حکام کا کہنا ہےکہ گاڑیاں خریدنا ناگزیر ہے اسی وجہ سے سمری بھجوائی گئی البتہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا۔
حکومت پنجاب ستمبر میں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا اعلان کر چکی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کی سخت ناراضی کے اظہار کے بعد اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔