کیا آپ اسٹیٹس کو اور اسٹیبلشمنٹ کا فرق پتاہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ "سٹیٹس کو” اور "اسٹیبلشمنٹ” ، ان دو اصطلاحات کا مطلب کیا ہے ؟

جتنا میں نے پولیٹیکل سائنس کا لٹریچر پڑھا ہے اس کی رو سے سٹیٹس کو سے مراد رائج نظام اور قوانین ہیں – یہ ایک ایسی تعریف ہے جسے پولیٹیکل سائنس میں فارمل کہا جاتا ہے اور جس پر اختلاف نسبتا کم ہے –

مگر اسٹیبلشمنٹ کی تعریف پر اتفاق کم ہے – جو تعریف زیادہ استعمال کی جاتی ہے اور جسے میں پسند بھی کرتا ہوں اس کی رو سے ، وہ تمام طاقتور قوتیں جو "سٹیٹس کو” کو قائم رکھنے پر متفق ہوتی ہیں اور اس نظام کی محافظ ہوتی ہیں انہیں اسٹیبلشمنٹ کہتے ہیں – پولیٹیکل سائنس میں اس تعریف پر جو بحث ہے وہ یہ بھی ہے کہ وہ قوتیں جو "سٹیٹس کو” کو چیلنج کر رہی ہوتی ہیں ان میں بھی اسٹیبلشمنٹ پائی جا سکتی ہے –

ایک جمہوریت میں ، یہ سیاسی پارٹیاں اور سول سوسائٹی کے مختلف گروپ ہوتے ہیں جو سٹیٹس کو کی موجود حالت کو چیلنج کرتے ہیں اور اسے دائیں (دایاں بازو ) یا بائیں (بایاں بازو) گھماتے ہیں – یوں سٹیٹس کو مختلف ادوار میں اپنی پوزیشن بدلتا رہتا ہے مگر ہر دور میں موجود ہوتا ہے –

اسی طرح ہر ملک میں جو جس طرح سٹیٹس کو ہوتی ہے اسی طرح اسٹیبلشمنٹ بھی لازم ہوتی ہے – کامیاب جمہوری ممالک میں اسٹیبلشمنٹ سویلینز پر مشتمل ہوتی ہے جن میں غالب حصہ حکومت ، اہل سیاست ، مقننہ ، عدلیہ اور سول سوسائٹی کے پریشر گروپ ہوتے ہیں – پاکستان اور کچھ افریقی و لاطینی ممالک میں فوج اسٹیبلشمنٹ کا غالب اور مرکزی ادارہ ہے –

اس پر اگر آپ اچھی بحث پڑھنا چاہتے ہیں تو George Tsebelis کی کتاب Veto Players میری رائے میں ایک بہت ہی بہتر کتاب ہے – شکریہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے