نیب کی قید میں موجود کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر دوران علاج انتقال کر گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کا قیدی محمد ناصر 4 روز سے سول اسپتال کراچی میں وینٹی لیٹر پر تھا اور آج صبح انتقال کر گیا۔
قیدی محمد ناصر کو 28 مارچ کو سول اسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا اور اسے لیور انفیکشن تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ملزم کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر شفٹنگ آف لینڈ تھا، محمد ناصر کو زمینوں میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی محمد ناصر سینٹرل جیل کراچی میں 2015 سے عدالتی ریمانڈ پر تھا، ملزم کے خلاف نیب کورٹ نمبر 2 میں تین ریفرنسز زیر سماعت تھے۔