کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی۔
شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مرکزی، زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان اور محکمہ موسمیات کے حکام نے شرکت کی۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی اور شب برات 20 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔