وزیراعظم نے غربت میں کمی کے پروگرام ’احساس‘ پر پالیسی بیان جاری کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غربت میں کمی کا پروگرام ’احساس‘ میری ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ احساس پروگرام پر اپنا پالیسی بیان دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، میری ترجیح غربت میں کمی پروگرام ہے۔

میں غربت میں کمی کے ترجیحی منصوبے ”احساس” سے متعلق پالیسی بیان جاری کرنے پر خوش ہوں۔ ہم خصوصی توجہ کے حامل 4 شعبوں اور 115پالیسی اقدمات پر مبنی اس منصوبے کے تحت عدم مساوات میں کمی، عوام پر سرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خصوصی توجہ کے حامل 4 شعبوں اور 115 پالیسی اقدمات پر مبنی اس منصوبے کے تحت عدم مساوات میں کمی، عوام پر سرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ’احساس‘ کے نام سے حکومت کے غربت مٹاؤ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم جب ترقی کا ارادہ کرتی ہے تو آگے نکل جاتی ہے، غربت کے خاتمے کے پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں اور ہم نئی وزارت قائم کر رہے ہیں جو اس پروگرام کیلئے پورے ملک میں کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری فلاحی ادارے الگ الگ کام کر رہے ہیں، نئی وزارت سے مل کر کام کریں گے، اس پروگرام کے تحت 57 لاکھ خواتین کیلئے سیونگ اکاؤنٹس بنا رہے ہیں اور ان کو موبائل فون بھی دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے