آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2019 کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی 2.9 فیصد جب کہ آئندہ سال 2.8 فیصد رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کم شرح نمو کی بنیادی وجہ معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے اقدامات ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مشکالات بڑھیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 6 فیصد ہدف کے برعکس 7.6 فیصد رہے گی، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5.2 فیصد اور آئندہ سال 4.3 فیصد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بے روزگاری 6.1 فیصد اور آئندہ سال 6.2 فیصد رہے گی، پاکستان کو معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے