امن واستحکام جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن و استحکام ہمارے افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران و جوانوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی افسران و جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر ایوارڈز دیے گئے جب کہ تقریب میں فوج کے شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 35 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 7 جوانوں کو یو این (اقوام متحدہ) میڈل دیے گئے جب کہ شہداء کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام ہمارے ان افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے اور قربانیاں دینے والے افسران و جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آرمی چیف نے ملک کے لیے قربانی دینے والے شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے