وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن کے مزید ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے ایک بار پھر نواز شریف اور شہباز شریف کو نشانے پر باندھ لیا۔
وزیراعظم نے شریف خاندان کی کرپشن کے مزید ثبوت ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے نئے کیسز لانے کا اعلان کیا۔
عمران خان نے پنجاب کے وزراء سے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کے بارے میں سب کو بتائیں اور شریف خاندان کے چہرے سے نقاب اٹھائیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی میں مصروف ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان بہت بڑی بھول میں ہیں، ہمارے ہاتھ بالکل صاف ہیں۔