عالمی بینک کے صدر کی پاکستان کو معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

واشنگٹن: عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے پاکستان میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر خزانہ اسد عمر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستانی کی میکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا اور اس موقع پر پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کے ہمراہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹریز بھی ہیں۔

اسد عمر نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ممبران سے بھی ملاقات کی جس میں ملٹی نیشنل کمپنیز کے حکام بھی شریک تھے جب کہ حکام نے پاکستان میں اپنے مستقبل کے منصوبوں اور ان پر پاکستان کی مدد پر گفتگو کی جب کہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیز نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کاروبار کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے