کراچی میں ایک اور غریب شہری کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے

کراچی میں ایک اور غریب شہری کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا پتا لگایا ہے جو کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کا ہے اور اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے2015 میں اکاؤنٹ کھولا، بے نامی اکاؤنٹ میں یکم جولائی 2015 تا 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی، 3 سال میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی۔

ایف بی آر حکام کا کہناہےکہ شبہ ہے کسی نے منی لانڈرنگ کے لیے اکاؤنٹ کھولا، مذکورہ اکاؤنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے، غریب شہری کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں، پتے پر بشیر احمد قادری نامی شخص دستیاب تھا۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے آغاز بعد سے فالودے اور رکشے والوں سمیت دیگر غریب شہریوں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے