کوئٹہ: ہزارگنجی فروٹ منڈی میں دھماکا، 16 افراد جاں بحق

16کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہوا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں تین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچنگ شروع کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے