جنوبی وزیرستان: باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 خواتین جاں بحق

جنوبی وزیرستان: تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

ڈی سی وانا امیر نواز نے بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی گزشتہ شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور موجود تھا، حادثے میں ڈوبنے والی 6 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ڈی سی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائی کرکے ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچالیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے